مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑیں جس کے باعث نیو ایئر کی چھٹیاں منانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ خراب موسم کے باعث مختلف علاقوں میں 5 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ